ضروری ہدایات برائے کپاس:
بی ٹی اقسام کی کاشت کے ساتھ کھیت میں روائیتی (غیر بی ٹی)اقسام کی موجودگی بھی ضروری ہے تا کہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت پیدا نہ ہو سکے اس لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ ان کے کل کاشتہ رقبہ کپاس کا 10 سے 20 فیصد لازمی طور پر روائیتی اقسام پر مشتمل ہو۔مزید یہ کہ اگر بی ٹی اقسام کے ساتھ 20فیصد رقبہ پر روائیتی اقسام کاشت کی ہوئی ہیں تو ان پرکیڑے کا حملہ معاشی حد سے بڑ ھنے کی صورت میں سپرے کیا جائے۔
بیج کے صحیح استعمال کا تریقہ:
کپاس کی کاشت کے لئے سفارش کردہ اقسام کا معیاری ، تندرست، خالص اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کرنا چاہئے۔ تصدیق شدہ معیاری بیج پنجا ب سیڈ کارپوریشن کے علاوہ رجسٹرڈپرائیویٹ اداروں سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ شرح بیج درج ذیل گوشوارہ نمبر2کے مطابق استعمال کریں۔
ڈرل کاشت کے لئے مقدار بیج فی ایکڑ (کلو گرام)
| بُر اترا ہوا | بُردار | |
| 75 فیصد یا زیادہ | 6 | 8 |
| 60 فیصد | 8 | 10 |
| کھیلیوں پر کاشت کے لئے 6 تا 8 کلو گرام بیج فی ایکڑ ( 3 سے 4 بیج فی چوپا ) استعمال کریں۔ ضرورت سے 10 فیصد زیادہ بیج کا انتظام کریں تاکہ اگر کسی وجہ سے دوبارہ بوائی کرنی پڑے تو بیج دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ پیدا نہ ہو۔ | ||
کاشت میں پودوں کا درمیانی فاصلہ:
کپاس کی کاشت کے لئے پودے سے پودے کا فاصلہ درج ذیل گوشوارہ نمبر 3 کے مطابق ہونا چاہئے۔
گوشوارہ نمبر 3: طریقہ کاشت بلحاظ وقت کاشت
| نمبر شمار | وقت کاشت | پودے سے پودے کا فاصلہ | کھیلیوں سے کھیلیوں کا فاصلہ | فی ایکڑپودوں کی تعداد |
| 1 | 15اپریل سے 30 اپریل | 9 سے 12 انچ | 2 فٹ 6 انچ | 17500 سے 23000 |
| 2 | یکم تا 15 مئی | 6 سے 9 انچ | 2 فٹ 6 انچ | 23000 سے 35000 |
| نوٹ: زمین کی زرخیزی، قسم، ثمر دار شاخوں کی لمبائی اور غیر ثمر دار شاخوں کی تعداد کے مطابق پودوں کی تعداد کا تعین محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے اپنائیں۔ | ||||
بیج کی نشونما معلوم کرنے کا تریقہ کار:
اگاؤ پر کھنے کے لئے 400 بیج کے نمونے کو پانی میں چھ سات گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور دو نم دار تولیوں میں سے ایک کو سایہ دار جگہ یاکمرے میں صاف جگہ پر بچھا دیں اب اس پر بھیگے ہوئے بیج کے سوسو دانے گن کر چار جگہوں پر علیحدہ علیحدہ بکھیر دیں اور دوسرے نمدار تولئے یا بوری سے اس بیج کو ڈھانپ دیں۔ دن میں دو تین دفعہ ڈھکے ہوئے بیج پر پانی چھڑکتے رہیں تاکہ بیج کو اگنے کے لئے نمی ملتی رہے۔ چار پانچ دن کے بعد اوپر والے تولئے یا بوری کواٹھا کر ہر ڈھیری سے اگے ہوئے بیج گن لیں اور انکی اوسط نکال لیں۔ یہ بیج کا فیصد اگاؤ ہو گا۔
بیج سے بُر اتارنا
10کلوگرام بیج کی بُراُتارنے کے لئے ایک لیٹرگندھک کا تجارتی تیزاب کافی ہوتا ہے۔ کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے بر اتارنے کا عمل کم درجہ حرارت پر ہوتا ہے۔ کم درجہ حرارت پر بیج سے بر اتارنے کے لئے تیزاب کی مقدار میں اضافہ کر کے ڈیڑھ لیٹر کر دیں۔ بیج پلاسٹک کے ٹب میں ڈال کرتیزاب کو آہستہ آہستہ بیج پر ڈالیں اور اس کے بعد لکڑی کے پھاوڑ ے کی مدد سے بیج کو ہلاتے رہیں تاکہ تیزاب سے بیج کی بُراترجائے۔بیج سے بر اتارنے کے لئے اب مارکیٹ میں مخصوص مشینیں بھی دستیاب ہیں۔ بر اتارنے کے لئے ان سے بھی استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جب بیج سیاہی مائل چمکدار ہو جائے تواس کو بہتے ہوئے پانی کے اُوپر رکھے ہوئے چھاننے میں ڈال دیں اور بالٹی میں پانی بھر کر چھاننے میں بیج پر گر ائیں اور بیج کو اچھی طرح سے دھوئیں تاکہ بیج تیزاب سے پاک ہو جا ئے۔ دھوتے وقت نا پختہ‘ ناقص بیج پانی کی سطح پر تیر آتا ہے جبکہ پختہ اور توانا بیج پانی میں نیچے بیٹھ جاتا ہے۔ نیچے بیٹھنے والے بیج کو دھوپ میں اچھی طرح خشک کرکے پٹ سن کی بوریوںیا کپڑے کے تھیلوں میں بھر کر خشک اورہو ا دار گودام میں اس طرح رکھیں کہ ہوا کا گزر نچلی بوریوں کے نیچے بھی بآسانی ہو۔بیج کو کھلے فرش (چاہے پختہ ہو یا کچا) پر ہر گز سٹور نہ کریں۔اس سے بیج کا اگاؤ متاثر ہوتا ہے۔ بیج کو سٹور کرنے کے لئے نائلون اور پلاسٹک کے تھیلے ہرگز استعمال نہ کریں۔گلابی سنڈی سے متاثرہ جڑے ہوئے بیج چن کر ضائع کر دیں۔(کا شتکا ر تر بیت پرو گرا م کی اس عمل کی تر بیت کا بند و بست زرعی کا رکن زمیند ار میز با ن کی مشا ور ت سے کر ے گا)۔
بیج کو زہر آلود کرنا

Comments
Post a Comment