کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے اہم عوامل
زمین کی تیاری اس طرح کی جائے کہ کھیت ہموار ‘ زمین نرم اور بھر بھری ہو۔
پیداواری منصوبہ میں درج سفارشات کے مطابق بروقت کاشت کریں۔
علاقہ بندی کے مطابق صرف سفارش کردہ اقسام کاشت کریں۔
شرح بیج فی ایکڑ فیصد اگاؤ کے مطابق استعمال کریں۔
اگیتی کاشت کی صورت میں بیج کو پھپھوند کش زہر ضرور لگائیں۔
چھدرائی پہلی آبپاشی سے پہلے مکمل کریں تاکہ فصل تندرست اور توانا ہو اور چھدرائی کرتے وقت کمزور اور بیمارپودوں کو ضرور نکالیں۔
وقت کاشت زمین کی زرخیزی قسم کے حساب سے سفارش کردہ پودوں کی تعداد پوری کریں۔
کاشت قطاروں میں کریں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ اڑھائی فٹ (75 سینٹی میٹر) رکھیں۔ کاشت پٹڑیوں پر کریں اور ہموار زمین پر کاشت کی صورت میں جب اس کا قد ڈیڑھ تا دو فٹ ہو جائے تواس کے بعد پودوں کی ایک لائن چھوڑ کر دوسری لائن میں مٹی چڑھا کر پٹڑیاں بنا دیں۔
کھیتوں میں اور ارد گرد پائی جانے والی سفید مکھی ، ملی بگ اور لیف کرل وائرس کے میزبان پودوں کا کام دینے والی جڑی بوٹیاں بر وقت تلف کریں۔
بہاریہ فصلات خاص طور پر سبزیوں کی باقیا ت جلد از جلد ختم کر دیں اوربہاریہ فصلوں پر کیڑوں پر قابو پانے کے لیے مربوط تحفظ نباتات کے طریقے اختیار کریں۔
مناسب کھادوں کا متوازن استعمال مٹی کے لیبارٹری کے تجزیہ اور قسم کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔
پہلا پانی اقسام کے مطابق لگائیں۔,
جڑی بوٹیاں تلف کرنے کے لئے سفارش کردہ زہریں بر وقت استعمال کریں۔
پیسٹ سکاؤٹنگ کی بنیاد پر نقصان دہ کیڑوں کا بروقت تدارک کریں اور ٹینڈوں کے کھلنے تک تدارک جاری رکھیں۔
ریڈ کاٹن بگ اور ڈسکی کاٹن بگ کومحکمہ توسیع اور پیسٹ وارننگ کے عملہ کے مشورہ سے بروقت کنٹرول کریں ۔
