دی گئی تصویر کے مطابق پانچ ایکڑ کے بلاک میں کھیت کے ایک کونے سے داخل ہوں۔ چند قدم اندرجاکر 20مختلف پودوں کے پتوں سے کیڑوں کا اس طرح معائنہ کریں کہ پہلی قطار میں پودے کا اوپروالا مکمل سائز کا پتا لیں پھردوسرے پودے کے درمیان سے اور تیسرے پودے کے نچلے حصے سے پھرچوتھے پودے کا اوپروالا پتا لیں اور بالترتیب 20پتے پورے کریں۔رس چوسنے والے کیڑوں اور مفید کیڑوں کی گنتی کرنے کے بعد پیسٹ سکاؤٹنگ کارڈ پرلکھ لیں اور فی پتا کیڑوں کی اوسط تعداد معلوم کرکے دی گئی کیڑوں کے نقصان کی معاشی حد سے موازنہ کریں۔ تمام کیڑوں کی پیسٹ سکاؤٹنگ ہفتہ میں دومرتبہ کریں۔
2 ٹینڈوں کی سنڈیاں
پانچ مختلف جگہوں سے پانچ اکٹھے پودے فی جگہ یعنی کل 25 پودوں کا معائنہ کریں اور سنڈیوں کی تعداد نوٹ کریں۔ اس سے سنڈیوں کی تعداد فی 25 پودے معلوم کریں ۔ اس کا موازنہ نقصان کی معاشی حد سے کریں۔
گلابی سنڈی کیلئے جنسی پھندوں کا طریقہ
(1) 20 ایکڑ کے بلاک میں چارجنسی پھندے لگانے چاہئیں۔ اس طرح ہر پانچ ایکڑ میں ایک پھنداآئے گا۔ اگر بلاک 20 ایکڑ سے بڑا ہوتو ہر 10 ایکڑ میں ایک پھندالگانا چاہئے۔مجموعی طور پر کم از کم پانچ پھندے ہو نے چاہئیں۔ ہر صبح کو تمام پھندوں میں پروانوں کی تعداد معلوم کریں اور اس کی اوسط نکال لیں۔
(2) اگرکپاس کا رقبہ 50 ایکڑ سے زیادہ ہو تو پی بی روپ کا استعمال گلابی سنڈی کے تدارک کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔
