poultry farming



ھر کاروبار میں نئے آنے والے اس کاروبار کےاسرارورموز کے بارے میں تجسس کا شکار رھتے ھے کیوں ? کیا? کیسے? یہ وہ سوالات ھے جو نئے آنے والوں کے ذھن اور زبان پر رھتے ھے.
اس کاروبار کو شروع کرنے کیلیے سب سے پہلے اس کو سٹڈی کرے .بلکہ عملی طور پر سمجھئے .اس کیلیے آپ کسی بھی قریبی دوست کے فارم کو دو تین فلاکز تک وقتا فوقتا وزٹ کرے یا فارم پر رہ کر عملی طور مشاھدہ کرے .کسی بھی فارمر کی تباھی کی سب سے بڑی وجہ فارمنگ سے لاعلمی ھوتی ھے .پیسے کے زور پر کاروبار کرنا بیوقوفی ھے کاروبار کو سمجھئے پھر سٹارٹ کیجئے .
اس کے بعد نقد سرمائےکا جائزہ لیجئے .یوں تو فیڈ اور میڈیسن ادھار مل جاتی ھے مگر اس پر دی جانے والی رقم ھی آپ کی اصل بچت ھے اور یہ کام آپ کے حلال رزق کو حرام بنادے گا بہتر ھے ادھار سے بچئے بلکہ یہ سود ھے .فارمنگ کم کر لے مگر نقد کیجئے .آپ کے پاس سرمایہ کم ھے تو شیڈ کی تعمیر پر خرچہ کرنے کی بجائے شیڈ رینٹ پر لے اوپن ھو یا کنٹرول شیڈ ھر علاقے میں رینٹ پر مل جاتے ھے .اور یہ طریقہ کامیاب بھی ھے .
اور اگر آپ شیڈ بنانا چاھتے ھے تو وھاں کی لوکیش کا جائزہ ضرور لے .وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال کیا ھے .زیر زمین پانی مناسب ھے یا نہی .راستے (سڑکیں ) پکے ھے یا نہی .سیکیورٹی کے مسائل کیسے ھے .اور سب سے اھم بات فارم آبادی سے دور ھونا چاھئے اور اردگرد کم از کم دس کلومیٹر فارم نہی ھونا چاھئے.
ایک کنٹرول ھاؤس (تیس ھزار برڈ)بنانے کیلیے کم از کم ستر لاکھ تک کا ارینج ھونا ضروری ھے اور اتنی ھی رقم ایک فلاک کو پالنے کیلیے دستیاب ھے .اوپن فارمز مختلف قسم کی کیپسٹی کے ھوتے ھے اس لیے اس کی تعمیر پر رائے نہی دی جاسکتی البتہ تین ھزار مرغی پالنے کیلے چھ سے سات لاکھ روپے ھونے چاھئے .یہ نقد فلاک پالنے کیلیے ھے ادھار کاروبار کرنے کیلیے سرمایہ کم چاھئے .
بہترین منیجمینٹ کیجئے تاکہ بہترین اور حلال منافع حاصل ھو
تحریر عمران رانا