how to protect birds for Mosquits


مچھر کی آپکےبرڈز کے پنجرے میں موجود گی پرندوں
کے لیے بہت نقصان کا باعث بنتی ہے.
مچھر نہ صرف آپکے پرندوں کا خون چوستے ہیں اور انکو کمزور کرتے هیں بلکہ مختلف اقسام کی بیماریاں جو وہ اپنے ساتھ کیری ( carry) کر رہے ہوتے ہیں وہ بھی آپکے پرندوں کو منتقل کرتے ہیں. اور یه پتا نهی هوتا کہ وه پہلے کتنے بیمار پرندوں یا جانوروں کو کاٹ کے آپ کے برڈز کے پنجرے میں داخل ہوئے ہوں.
مچھر کو بھگانے کے لئے چند آسان اور مفید ٹپس پیش خدمت هیں .
نیم ایک بہت ہی مفید اور بے شمار خواص کا حامل پودا ہے کو شش کیجئیے کہ برڈز کے کیج میں نیم کے درخت کی ٹہنیاں پرندوں کے بیٹھنے کے لیے لگائیں اور نیم کےکچھ پتے کیج کی بیس پہ پھینک دیں اس سے مچھر بھی دور رہے گا اور انفیکشن کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا نہ ہو گا اس کے علاوہ اگر آپکے برڈز نے نیم کے پتوں کو غذا کے طور پر بھی قبول کر لیا تو انکی امیونٹی یعنی مختلف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بھی بڑھ جائے گی کچھ لوبرڈز نیم کے پتے شوق سے کھاتے ہیں اور چکس کو بھی کھلاتے ہیں 
اس کے علاوہ برڈز نیم کی ٹہنیوں کی چھال نیسٹنگ یعنی گھونسلا بنانے میں بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ اور بھی مفید ہے
اسکے علاوہ بھی اس کے بے شمار فائدے ہیں.
مچھروں کو دور رکھنے کے لیے دوسرا طریقہ اپنے شیڈ کے آس پاس گیندے, نیاز بو , پودینہ , لیمن گراس ,لیونڈر اور لہسن کے پودے لگائیں یه تمام پودے بآسانی آپ کسی قریبی نرسرئ سے مناسب قیمت میں حاصل کر سکتے هیں خاص طور سے لیمن گراس مچھروں کو بھگانے میں کافی مفید ثابت هوتا هے .
لیموں کو آدھا کاٹ کے ہر حصے کے اندر دو تین لونگ گھسا دیں اور شیڈ کے مختلف کونوں میں رکھ دیں جہاں پرندوں کی پہنچ نہ ہو اور وه اسکو خراب نه کر سکیں تین دن تک اسکا اثر موئثر رہتا ہے
کیج کو صاف رکھنے سے بھی مچھر کی آمد کم ہوتی ہے