Human health and Meat

گائے کا گوشت:

جسم کو طاقت دیتا ہے اس کا زیادہ استعمال خون میں زہریلے مادے پیدا کرتا اس کے زیادہ استعمال سے پھوڑے پھنسیاں اور جوڑوں کا درد پیدا ہوتا ہے۔

بکرے کا گوشت:

جسم کو طاقت دیتا ہے ضف باہ میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے بیمارے کے بعد کمزور ی دور کرنے کے لئے اس کی یخنی یا استعما ل مفید ہے۔

بھیڑ کا گوشت:

جلد ہضم نہیں ہوتا جسم کی درد کو ختم کرتا ہے نزلہ زکا م اور جسم کی زائد رطوبات کو اعتدال پر لاتا ہے اعصابی اور بلغمی امراض میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔

مچھلی کا گوشت:

بہت زیادہ زود ہضم ہوتا ہے سانس، ٹی بی، اور پھیپڑوں کے امراض میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

مرغ کا گوشت:

یہ زور ہضم گوشت ہے خون میں جلد ہضم ہو کر جسم کی نشونما کرتا ہے اور جسمانی کمزوری دور کرتا ہے

کبوتر کا گوشت:

اس کا گوشت گرم خشک ہوتا ہے اعصابی کمزوری یعنی امراض۔ لقوہ، فالج، اور ٹی بی، میں استعمال کیا جاتا ہے۔

چڑیا کا گوشت:

اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے جسم کو گرم رکھتا ہے قوت باہ کے لئے مفید ہے۔

بٹیر کا گوشت:

اس کا گوشت جسم کی طبعی حرارت کو قائم رکھتا ہے جسم کی بادی مادوں ختم کرتا ہے جسم کو فربہ کرتا ہے اور جسم کی دردوں کو ختم کرتا ہے