اچار بنانے کا طریقہ ۔

ویسے مختلف علاقوں میں لوگوں کے اچار ڈالنے کا طریقہ مختلف ہے ۔ مگر میں اپنا طریقہ بتاتا ہوں اس سے اچار 2 سال تک خراب نہیں ہو گا اور زائقہ بے مثال ۔ میں 4 کلو آم کے اچار کا بتاتا ہوں پھر اس حساب سے آپ زیادہ ڈال لینا
کٹے ہوئے آم ۔4 کلو
نمک 3/4 کلو
سرخ مرچ 75 گرام
ہلدی 150 گرام
کلونجی 100 گرام
میتھے 100 گرام
سونف 100 گرام
گرم مسالہ 25 گرام
چینی ڈیڑ پیالی
سرسوں کا تیل ۔ اتنا ہو کہ یہ اچار مکمل ڈوب جائے ۔ ڈیڑ لیٹر تقریبا ۔
آم کو کتلیوں میں کاٹ لیں بیج نکال لیں ۔ سائے میں 22 گھنٹے رکھ دیں ۔سب چیزیں کسی برتن میں ڈال کر تھوڑا سا تیل ڈال دیں ۔ پھر تھوڑی دیر سائے میں رہے ۔۔۔ پھر مرتبان میں ڈال دیں ۔ اوپر کپڑا باندھ دیں ۔ کمرے میں رکھیں جہاں پنکھاو چلتا رہے ۔ اچار کی بہت پیاری خشبو آنی شروع ہو جائے گی ۔ روز مرتبان کو ایک بار ہلائیں ۔یہ پانی چھوڑنا شروع کر دے گا ۔ اسی پانی میں 10 دن ہلاتے رہیں ۔ اس طرح ہلائیں کہ سارا اچار بھیگ جائے ۔ 2 دن بعد چینی ڈال دیں ۔7 سے 10 دن بعد اچار میں سرسوں کا تیل پکا کر جب ہلکا سا گرم ہو جس میں انگلی بگو کے جتنی دیر مرضی رکھ سکو ڈال دو ۔ایک بات یاد رکھناں اچار دیسی آم کا سب سے اچھا بنتا ہے ۔ اور آم میں جالی پڑ چکی ہوئی ہو ۔مطلب آم پیل لگانے کے کابل ہو
آپ کا اچار تیار ۔۔۔ ۔۔۔۔۔ اطہر مقصود جٹ


Comments