گل گھوٹو کی علامات

گلے میں سو ز ش ،تیز بخا ر ،نتھنے پھو ل جا نا گل گھوٹو کی علامات
نو مبر دسمبر میں حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ، بیمار جانوروں کو ا لگ رکھیں : ماہرین
لائیو سٹاک اینڈڈیر ی ڈویلپمنٹ ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ گا ئے بھینسوں میں گل گھوٹو ایک جان لیو امرض ہے ۔ یہ مرض برسات کے دورا ن شد ید مو سمی دبائواور اسی طرح کے د یگر عو امل کے ز یر اثر حملہ آور ہوتا ہے اور ہر عمر کے مویشیوں کیلئے ہلا کت کا با عث بن سکتا ہے گل گھوٹو تند رست مو یشیوں میں عا م طور پر بیما رجا نوروں کے منہ کی را ل گو بر اور جراثیم آ لو د خورا ک سے پھیلتا ہے ما ہر ین نے گل گھوٹو علاما ت کے حوالہ سے بتا یا کہ گلے میں سو ز ش تیز بخا ر سانس کے ساتھ مخصو ص خرا ٹے دا ر آوا ز نتھنے پھو ل جا نا اور آ نکھوں میں پا نی بہنا ا س مر ض کی مخصو ص علا ما ت ہیں ۔ما ہر ین نے گل گھوٹو سے بچا ئو کیلئے حفاظتی تدابیرکے حوالہ سے بتایاکہ ا پنے مو یشیوں کو گل گھوٹو کے حفاظتی ٹیکے ہر چھ ماہ بعد بالخصو ص موسم گرمااور موسم سرماکی بارشوں سے پہلے یعنی مئی جون اور نو مبر دسمبر میں حیوا نا ت کے ہسپتا ل سے ضرور لگوا ئیں حملہ کی صو رت میں بیمار جانوروں کو ا لگ رکھیں ا نہیں زودہضم خورا ک د یں