قد کنڑول کرنے کے لیے کھاد، پانی کا متناسب استعمال بہت ضروری ہوتا ہے۔ کسی بھی مرحلے پر نائٹروجنی کھاد کا بھر پور استعمال پھل آوری سے روک کر قد آور ی کی جانب مائل ہوسکتاہے۔ اس طرح آبپاشی کنڑول کرکے بھی قد کنڑ۔ ول کیا جاسکتاہے۔ کھاد، پانی اور موسم کا اجتماعی عمل ہوجائے تو کسی بھی قسم کا قد بڑھ سکتاہے۔ ایسی صورت میں کیمیائی کھادوں کا استعمال ناگزیر ہوجاتا ہے۔ چنانچہ قد کو متو ازن رکھنے والی زہر سٹانس 30 ملی لٹر فی ایکڑ کے حساب سے سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے کی سفا۔ رش کی جاتی ہے۔ سٹافس کا استعمال مارچ کاشتہ کپاس میں 60تا70 دن بعد جبکہ مئی کاشتہ کپاس میں 50 دن بعد از کاشت شروع کیا جاسکتاہے۔ درمیانے قد والے اقسام کا قد اکثر ایک سپرے سے ہی کنڑول کیاجاسکتاہے۔ اگر کھاد کی فروانی یا باریشی ماحول کے تسلسل کے نتیجے میں کپاس تیزی سے بڑھ رہی ہو تو اس کی مناسب ٹریٹنگ کا طریقہ یہ ہے کہ12 تا15 دن کے وقفے سے دو تا چار مرتبہ سپرے کی جائے ۔ قد روکنے والی زہر کیڑے ما ر زہروں کے ساتھ ملاکر سپرے کی جاسکتی ہے۔ سپرے کرنے سے نہ صرف فصل کا فالتو قد کنٹرول ہوجاتاہے بلکہ پیداوار بھی زیادہ حاصل ہوتی ہے۔ کاشتکار کو یہ بات بھی پیش نظر رکھنی چاہئے کہ قد کنٹرول کرنے والے مرکبات (سٹازس 30 ملی لٹر اپکس 100 ملی لٹر یا فائنو فکس 80 ملی لٹر فی ایکڑ) کے غیر ضروری استعمال سے فصل کی شکل خراب ہوسکتی ہے۔ اور پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔ اس لئے مناسب رہنمائی لے کر ان کا استعمال کیا جائے۔
