Goat farming as a side business I how to start a goat farming

تحریر: سید مبشر علی عنوان: گوٹ فارمنگ کو بطور سائیڈ بزنس شروع کرناانتخاب: گوٹ فارمنگ ایز اے سائیڈ بزنس میں گوٹ فارم میں کام کیا ہوگا۔ کس چیز کی فارمنگ کریں گئے۔ گوٹ فارمنگ میں عام گوشت لیے بکریاں پالیں گئے گوٹ فارمنگ میں اچھی نسل کی بکریاں رکھ کر ان سے بچے حاصل کرکے فروخت کریں گئے گوٹ فارم میں صرف بکرے بڑے کرکے موٹے کرکے فروخت کریں گئے۔

 گوٹ فارم میں عام نسل کے چھوٹی عمر کے بکرے منڈی سے لاکر ان کا وزن بڑھا کر فروخت کریں گئے۔ ان چاروں طریقوں میں کسی ایک طریقے پر عمل کرنا ہوگا۔ اگر عام نسل جیسے ٹیڈی بکریوں کو فارم پر لاکر رکھیں پھر ان سے بچے فروخت کریں گئے تو اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ کو ایک سال کے بعد آمدن شروع ہوگئی۔ 

اور اس میں بکریوں کی دیکھ بھال، خوراک کا استعمال ، حاملہ بکریوں کی دیکھ بھال ، بچوں کی دیکھ بھال ، بکریوں اور بچوں کو بیمار ہونے کی صورت میں ادویات کا استعمال اور شیڈ کی مینجمنٹ کے جیسے تمام کاموں کا خیال رکھنا پڑے گا۔منڈی سے چھوٹی عمر کے جانور لاکر کچھ ماہ ان کو پال کر وزن بڑھا کر فروخت کرنے کا پروگرام ہے ۔ تو یہ طریقہ بکریوں سے بچے حاصل کر کے فروخت کرنے سے آسان ہے۔ اس طریقہ کار میں صرف جانورون کی خوراک، صحت اور شیڈ کی مینجمنٹ کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔اگر آپ کو بجٹ پچاس جانور خریدنے کا ہے تو آپ بچاس کی بجائے پچیس جانور خریدیں۔ اور اچھی صحت عمر کا خریدیں۔ اور یا د رکھیں کہ ایک اچھی نسل کے جانور کو پالنے میں زیادہ عرصہ لگے گا۔ ا

گر بکریوں سے حاصل کرکے پالتے ہیں تو کم ازکم ایک سال تک ان کے تمام اخراجات برداشت کرنے ہوں گئے۔ جو کہ ہوسکتا ہے دس ہزار تک فی بکرا پہنچ جائیں اور عام گوشت کے لیے جانور فروخت کرنے میں کم عرصہ لگتا ہے۔ ٹیڈی نسل کے بکرے چھ ماہ بعد بھی قابل فروخت ہوتے ہیں۔ اور پندرہ سے بیس کلو زیادہ سے زیادہ ہوتا ہے۔ قصائی ٹیڈی بکرے یا بکریاں دس سے پندرہ کلو کا خریدتے ہیں۔ 

اور فی کلو کے حساب سے عام طور پر فروخت نہیں ہوتا بلکہ جانور کی ظاہری حالت دیکھ کر قیمت لگائی جاتی ہے۔ اس لیے گوٹ فارمنگ شروع کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ انتہائی اہم ہے کہ فارم میں کس نسل کا کام ہوگا۔ اس کے علاوہ فارم شروع کرنے کے بعد کم از کم ایک سال تک کے اخراجات کا بندوبست بھی ہونا چاہیئے۔ تاکہ جانوروں کے چارے ، ونڈے ، ادویات، ملازم کی تنخواہ اور دیگر کاموں کے لیے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 بکرے یا بکریاں رکھنے کی جگہ کے بارے میں بھی گوٹ فارم شروع کرنے سے پہلے فیصلہ کر لیں کہ ان کے رکھنےکا کیا انتظام ہے۔ اور جانور باڑے کے اندر ہی تمام امور سرانجام دیں گئے یا ان کو چرائی پر رکھا جائے گا۔ اگر چرائی پر رکھا جائے گا تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ اگر اپنی زمین ہے تو چرائی کے لیے وہاں چراگاہ بنائی جاسکتی ہے۔ کیونکہ کم از کم دو سے چار گھنٹے روزانہ جانور کو چہل قدمی یا چرائی کروانی بہت ضروری ہے۔ 


اس کے بغیر جانور کی بڑھوتری مناسب طور پر نہیں ہو سکے گی۔اگر آپ فارم پر بکریاں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پھر اس کے لیے ایک اچھا بریڈر لازمی رکھنا ہوگا۔ کیونکہ فارم کی ترقی اور منافع کی عمارت ایک ایک اچھے بریڈر پر کھڑی ہوتی ہے۔ بکریاں آپ کی آمدن نہیں ہیں، اثاثہ ہیں۔ بلکہ ان بکریوں سے جو بچے حاصل ہوں گئے وہ آپ کی آمدن کا ذریعہ ہیں۔ فارم کے اچھے انتظام کے ساتھ ساتھ فارم پر اچھے بریڈر کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔جانوروں کے اتنخاب میں کسی پر انحصار مت کریں۔ اگر آپ کو پچاس بار مارکیٹ جانا پڑے تو جائیں ۔ 

اور فارم کے لیے اکھٹے جانور کبھی بھی مت خریدیں ، تھوڑے تھوڑے کرکے دیکھ بھال کر کے خریدیں۔ اگر فارم شروع کرنے سے پہلے جانور خریدنے میں جلدی کرتے ہو تو یہ جانور فارم پر آکر مشکلات پیدا کریں گئےاس لیے گوٹ فارمنگ سے پہلے اتنخاب بہت ضروری ہے ۔گوٹ فارم کی مینجمنٹ : آپ جب گوٹ فارم ایز اے سائیڈ بزنس کررہے ہیں تو مینجمنٹ بھی سب سے اہم ہیں۔ 

اگر مینجمنٹ درست ہوگی تو فارم کامیاب رہے گا۔ گوٹ فارم میں دو چیزیں بڑی اہمیت رکھتی ہیں شیڈ مینجمنٹ اور میڈیسن مینجمنٹ شیڈ مینجمنٹ کیوں اہم ہے بکریوں کو صحت مند رکھنے کے لیے میڈیکل کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے بکریوں اور ان کے بچوں کا وزن بڑھانے کے لیے فارم کا منافع بڑھانے کے لیے شیڈ کی مینجمنٹ میں صفائی، کھانا کھلانے کے ٹرے، پانی، بکریوں کی دیکھ بھال، بچوں کی دیکھ بھال ، حاملہ بکریوں کی دیکھ بھال، بکروں کی دیکھ بھال، بریڈر کی دیکھ بھال وغیرہ شامل ہے۔میڈیسن کا مینجمنٹ : گوٹ فارمنگ میں جانوروں کو پہلے تو بیماری سے بچانے کے لیے اچھی مینجمنٹ کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ 

اس کے بعد اگر جانور بیمار ہوجاتا ہے تو علامات جان کر ان کے علاج میں استعمال ہونے والی میڈیسن دینا، حفاظتی ٹیکے لگانا، پیٹ کے کیڑے اور جلد کے کیڑے ختم کرنے کے ڈی وارمنگ کرناشیڈ کا مینجمنٹ اور میڈیسن کا مینجمنٹ ہی اصل گوٹ فارمنگ ہے ۔ سننے میں تو یہ دونوں پوائنٹ ہوسکتا ہے بہت آسان لگیں ، لیکن جب ان کو عملی طور پر کیاجاتا ہے تو دانتوں پسینہ آجاتا ہے۔درست رہنمائی یا کنسلٹنسی: اگر بہت زیادہ معلومات بھی پاس ہوں اور ان سے رجسٹر بھرے ہوں ۔ جس سے یہ سمجھنا کہ گوٹ فارمنگ میں خود کرلوں گا۔ تو آپ غلطی پر ہے۔ علم کا پاس ہونا اور تجربہ ہونا دونوں الگ الگ ہیں۔ 


اگر علم اور تجربہ مل جائیں تو کامیابی یقینی ہے۔ اس لیے اگر فارم شروع کرنے کے لیے دو لاکھ سے پانچ لاکھ کی سرمایہ کرتے ہو اور ناتجربہ کاری کی وجہ وہ ڈوب جاتے ہیں تو اس سے بڑی بے وقوفی اور کوئی نہیں۔ اگر اس سرمایہ کاری میں سے ایک فیصد کنسلٹینسی پر خرچ ہوجائے تو یہی سرمایہ کاری منافع میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ اس لیے آپ کو ایک ایسے آدمی کی ضرورت ہے جو آپ کے مسائل کو حل کرنے میں آپ کے ساتھ ہو۔

 آپ کو کنسلٹینسی صرف ایک سال کے لیے لینی ہے۔ دوسرے سال آپ کو گوٹ فارمنگ کی ضررورت نہیں رہے گی۔ کیونکہ ایک سال کے بعد آپ کو گوٹ فارمنگ کے بارے میں پوری معلومات اور تجربہ حاصل ہوجائے گا۔ ہوسکتا ہے کچھ لوگ ایسے ہوں جو آپ کو آپ کے فارم پر آپ کی رہنمائی کرسکیں۔ جو بندہ آپ کو مناسب لگے اس کو کنسلٹینسی فیس ادا کرکے ایک سال تک اس کی خدمات سے فائدہ حاصل کریں۔ اگر آپ نے رہئنمائی نہ لینے کی غلطی کر لی اور اپنے آپ پر انحصار کر لیا تو فارم چلنے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا۔ 

اس لیے جب بھی گوٹ فارمنگ ایز اے سائیڈ بزنس کا پروگارم بنے ، سرمایہ کاری کا انتظام کرنے کے بعد سب سے پہلا کام کسی کنسلٹنٹ کا انتظام کریں اور اس کی مشاورت سے تمام امور مکمل کریں ۔گر آپ کو یہ پوسٹ معلوماتی لگے تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں آسانیا ں نصیب فرمائے اور آسانیا ں بانٹنے کی ہمت ، طاقت اور توفیق عطا فرمائے۔ آمینآپ کی کامیابیوں کے دعا گو: سید مبشر علی شاہ اس پوسٹ کو شیئرکرسکتے ہیں لیکن مصنف کانام مٹا کر اپنا نام لکھ کر پوسٹ کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ بد دیانتی ہے ۔