How to make silage

ساہلیج بنانے کا طریقہ *
ساہلیج بنکر بنا نا کوئی مشکل نہیں صرف دو دیواروں کی بات ھے اکثر اوقات ایک دیوار بنی ھوتی ھے اس کے ساتھ ایک اور دیوار بنا لیں یہ دونوں طرف سے کھلا ھو 
چارہ باریک کتر کر بنکر میں بڑا پلاسٹک ڈال کر 
پہلی تہہ 2 فٹ کی ڈالیں اور اس پرٹریکڑ چلاہیں
آگے اور پھر بیک گئیر میں پیچھے 
لگا تار یہ عمل جاری رکھیں حتکہ ٹریکڑ کے چلتے وقت اس کے نشان نظر نہ آہیں یہ بہت آسان ھے جب آپ بنائیں گے تو معلوم ھو جائے گا 
اصل بات اس چارے کو اس طرح پریس کرنا ھے کہ اس کی تہہ سے ھوا نکل جاے اور یہ ٹھوس تہہ بن جائے 
اس تہہ کو آپ خود اچھل کر جھپ مار کر چیک کر سکتے ھیں جب چارے کی تہہ پر آپ کے پائوں کا نشان نہ محسوس نہ ھو اس کا مطلب ھے کہ یہ صحیح پریس ھو گیا ھے 
اب اس پر آدھے فٹ چارے کی تہہ ڈالیں 
اور یہ عمل جاری رکھیں جب تک کترا ھوا چارہ ختم نہ ھو جائے 
درمیان سے چارے کی تہہ اونچی رکھیں تاکہ دونوں طرف ڈھالان بن جائے اور بارش کا پانی نیچیے چلا جائے 
نوٹ *
ساہلیج بنکر بناتے وقت اس کی جگہ کا خیال رکھیں کہ جگہ اونچی ھو اور پانی کی نکاسی کا نظام ٹھیک ھو 
ساہلیج پانی کی نمی سے خراب ھو جاتا ھے اور الیّ لگ کر جانور کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ھے 

تحریر ڈاکٹر خالد پرویز 
ایڈیشل ڈائریکٹر لائیو سٹاک پنجاب