How to manage soil have more than 7.0 ph

پاکستان میں زیادہ تر زمینیں Alkalineہیں مطلب جن کا پی ایچ 7.5سے لے کر 8.5 تک یا اس سے بھی زیادہ ہے اس لئیے اس زمین کی اصلاح ضروری ہے.
یہ بات تو صاف صاف ہے کے جب آپکی زمین Alkalineہوگی تو مندرجہ ذیل چیزیں زمین میں کم ہوں گی.
1.نائٹروجن
2.پوٹاش
3.فاسفورس
4.سلفر
5.کیلشیم
6.میگنیشیم
7.آئرن
8.مینگنیز
9.بوران
10.کاپر
11.زنک
اگر ان چیزوں کی کمی ہو تو ہم یا تو انکو پورا کریں گے یا پھر فصل پر کیڑوں کے حملوں پر کسی نہ کسی چیز کی کمی آخر ہمارے نقصان کا سبب بن ہی جائے گی. اور جیب بھی خالی ہو جائے گی.
*نوٹ*
کیا یہ سب چیزیں زمیں میں موجود ہیں..یا نہیں
یہ بات بہت اہم ہے جسے ہر فارمر کو سمجھنا چاہیے کے یہ تمام چیزیں آپکی زمین میں موجود ہیں اور آپ اوپر سے مزید ڈال رہے ہیں جو مزید زمین کے پی ایچ کو بڑا رہی ہیں.
*ایسا ہونے کی وجوہات*
1.زمین میں آرگینک میٹر نا ڈالنا
2.فرمینٹر+بیکٹیریا کا استعمال نا کرنا
3.زمین کا ٹیسٹ نا کروانا
4.کیمیکل کھادوں کے غیرمتوازن استعمال کرنا.
چلیں آج تک ہم غلطیاں کرتے آئے ہیں اب ہم سوچ لیں تو ہم اپنی زمینوں کو ٹھیک کر کے ذراعت سے زیادہ سے زیادہ فائدا اٹھا سکتے ہیں.
آج تک جو جو زمین میں ڈالا ہے اور زمین کے پی ایچ زیادہ ہونے کی وجہ سے زمین نے اس کا زیادہ تر حصہ اپنے اندر قید کر لیا ہے اس کو اس قید سے رہائی دلوانی چاہیے یا نہیں......... ہر فارمر چاہتا ہے کے ان کو رہا کروایا جائے کیونکہ قصوروار ہم ہیں اور کوئی نہیں.
*حل*
1.ہمیں زیادہ سے زیادہ آرگینک میٹر زمینوں میں ڈالنا ہوگا.
2.اور 90 سے 99 . % اپنی زمینوں میں سلفر ڈالنا ہوگا ایک سال میں.
3.زمینوں کا ہر ایک یا دو ماہ بعد تجزیہ کروانا ہوگا جب تک پی ایچ کم نہیں ہوتا.
4.امونیم سلفیٹ کا استعمال کرنا ہوگا.
5.فرمینٹر کے ذریعے صیحت مند بیکٹیریا فلڈ کرنا ہوگا.
6.تجزیہ کے مطابق زمینوں میں متوازن خوراک ڈالیں.
7.جب بھی پانی لگائیں بیکٹیریا کا بہاو ممکن بنائیں.