پھول گڈی گرنے سے نچانا:
پھول گڈی گرنے کاعمل ایک حد تک قدرتی عمل ہے۔ لیکن بعض اوقات پھول اور کچے ٹینڈے حد سے زیادہ ہی گر جاتے ہیں۔ ٹینڈے گرنے کا عمل بیک وقت (Simultaneously) کئی وجوہات کے اجتما عی عمل کے نتیجے میں ظاہر ہوتاہے۔ جن میں خوراک، پانی کا غیر متناسب استعمال اور شبانہ روزگرمی کی شدت (Heat index) زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ موسمی تغیرات اور کھادوں کا غیر متناسب استعمال کی وجہ سے پھول و ٹینڈے گرنے کا عمل زیادہ شدت کے ساتھ واقع ہوتاہے ۔ نائٹروجنی کھادوں کا بے وقت استعمال، زمینی زرخیزی اور فضائی نمی کی فراوانی کی وجہ سے وسطی پنجاب میں کپاس کا فاضل نشوونما کر جانا بھی ٹینڈے گرنے کی بڑی وجہ ہے۔ اس لئے کھادوں اور پانی کا متناسب استعمال یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پودوں اور قطاروں کا فاصلہ زمینی ساخت، زرخیزی، طریقہ کاشت، وقتِ کاشت اور اقسام کی مناسبت سے متعین کیاجائے ۔ کمزور فصل پر کھادیں خصوصاً پوٹاش اور بوران کی حامل فولیر کھادیں سپرے کرنے سے کیرا روکنے میں مددملتی ہے۔ پھول آوری کو دوران امائنو ایسڈ، بوران اور گروتھ ہارمون سپرے کیے جائیں تو ٹینڈے گرنے کاعمل کافی حد تک رک جاتاہے