key steps to control Cotton leaf curl virus

کپاس میں وائرس حل پر چند مختصر باتیں جن سے وائرس پر کنٹرول ممکن بنایا جا سکتا ہے:
1۔زمین کی تیاری اچھی طرح کریں۔
2۔جیسے ہی بیج زمین سے باہر نکلے سفید مکھی کے حملے سے بچائیں۔
3۔ہمیشہ اچھے بیج کا انتخاب کریں اور صیحت مند پودوں کا انتخاب کریں۔
4۔اگر کہیں سے حملہ ہوتا ہوا نظر آئے تو فوری وہ پودے فصل سے نکال کر مٹی میں دبا دیں یا جلا دیں۔
5۔جڑی بوٹیوں پر کنٹرول رکھیں۔
6۔ٹماٹر کی فصل کے ساتھ کپاس نا لگائیں اور کسی بھی فصل جس پر وائرس آتی ہو اس نے نزدیک ہرگز کپاس نا لگائیں۔
7۔اور ایسیفیٹ امیڈا کلوپرڈ کا سپرے ہر سات دن بعد رپیٹ کرتے رہیں ۔
8۔فصل کو ہارویسٹ یعنی چونائیاں مکمل کرنے کے بعد اس فصل کی باقیات کو اچھی طرح ہل چلا کر زمین میں دبا دیں یا اکٹھا کر کے آگ لگا دیں