بھوک لگا تا ہے اور پیاس کو تسکین دیتا ہے ۔ متلی اور صفرا وی قے میں مفید ہے ۔ ہیضہ میں لیموں کا رس ایک تولہ، کا فو ر ایک رتی، پیا ز کار س ایک تولہ ملا کر دن میں تین یا چار دفعہ استعمال کرنے سے صحت بہتر ہوتی ہے۔یہ ایک خوراک ہے۔ یر قان میں لیموں کے رس کا استعمال مفید ہے۔ اس کا شربت بنا کر دن میں تین بار استعمال کریں۔ تا زہ لیموں کے چھلکوں سے روغن لیموں تیار کیا جا تا ہے جو کہ پیٹ کی گیس میں مفید ہے۔ بیرونی ممالک میں لیموں کے چھلکوں سے مربہ بنا تے ہیں جسے ماملیڈ کہتے ہیں۔ جو بچوں کی پسندیدہ چیز ہے۔ چا و لوں کو ابا لتے وقت اگر ایک چمچہ لیموں کا رس اس میں نچوڑ دیا جائے توچا ول خوش رنگ اور خوشبو دار بنتے ہیں ۔ روسٹ اشیا پر اگر لیموں نچوڑ کر کھا یا جائے تو کھا نے کا ذائقہ اچھا ہو جا تا ہے اور کھانا بھی جلدی ہضم ہو جاتا ہے۔ مچھلی کی بو دور کرنے کے لیے اس پر لیموں مل کر رکھنا چاہیے اس سے مچھلی خوش ذائقہ بھی پکتی ہے۔ لیموں کے چھلکوں سے دانت صاف کرنے سے دانت درد کی شکا یت نہیں ہو تی۔ وزن کم کرنے کے لیے لیموں کا رس دو چمچے ، شہد دو چمچے ایک گلا س پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پینا مفید ہے۔ دو ہفتے کے مسلسل استعمال سے وزن میں خاصی کمی آ جا تی ہے۔ اگر سر دی کا موسم ہو تو نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں حل کر کے پئیں۔ سلاد والی سبزیاں مثلاً پو دینہ وغیرہ اگر مرجھا جائیں تو لیموں کا رس ملا پانی ان پر چھڑکنے سے دوبارہ تا زہ ہو جاتی ہیں۔ لیموں کا رس ایک چھٹانک ہم وزن پانی میں ملا کر دن میں تین دفعہ غرارے کرنے سے منہ کی بد بو ختم ہو جا تی ہے اگر کسی وجہ سے منہ کی بد بو دور نہ ہو تو پھر فوری طور پر دانتوں کے ڈاکٹر سے رجو ع کرنا چاہی
