پرندوں کو کالونی میں رکهنے کے طریقے اور فائدے .....
بہت سارے لوگ پرندے تو رکهتے ہے لیکن انکو صحیح معلومات نہیں ہوتی . یعنی پرندے کیسے ہونے چاہیئے . انکا cage کیسا ہونا چاہیئے . اور انکا ماحول کیسا ہونا چاہیئے . اگر پنجرہ چهوٹا ہے تو اور اگر کالونی ہے تو سیٹپ کیسا ہونا چاہیئے .
1. سب سے پہلے آپ یہ فائنل کرے کے آپ نے ایک جگہ کتنے پرندے رکهنے ہے . یعنی کتنے جوڑے رکهنے ہے .
2. اور پنجرے کا سائز کیا ہونا چاہیئے .
3. اور اہم بات یہ ہے کہ کالونی کسے کہتے ہے .
کالونی ایک بڑے پنجرے کو کہا جاتا جس میں پرندے باآسانی اڑ سکے .
... کالونی کے فائدے ....
کالونی کے اندر پرندے بہت زیادہ خوش رہتے ہیں . کیونکہ ہمیشہ اڑتے رہتے ہے
مثال ..... جس طرح مچهلی پانی میں خوش رہتی ہے . یہ اسکی زندگی کا حصہ ہے .
اسی طرح پرندے بهی اڑان میں خوش رہتے ہے .یہ انکی زندگی کا حصہ . اور ہم انکو اپنی مرضی کے پنجروں میں کید کر لیتے ہے .
1. کالونی میں پرندوں کے جهوڑے بہت جلد لگتے ہے . اور وہ جهوڑے اپنی مرضی کے لگاتے ہے جسے پسند کی شادی کہا جاتا ہے اور اس چیز کا بریڈنگ میں بہت اہم کردار ہے ..
ایک چهوٹے پنجرے میں اگر ایک جهوڑا رکها جائے تو وہ جوڑا لگانے میں بہت دیر لگاتے ہیں .کیونکہ یہ جبر کی شادی ہے .
3 کالونی میں پرندوں کی صحیح نشونما ہوتی ہے . اور اڑنے کی وجہ سے پرندے ایکٹو رہتے ہے . اور بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہے .
4. خاص طور پر پرندوں میں چربی پیدا نہیں ہوتی . جسکی وجہ سے پرندے بریڈ زیادہ کرتے ہے .
اور اگر کبهی دانہ زیادہ بهی کها لے تو بد ہضمی نہیں ہوتی وہ ہضم کر لیتے ہے
5. اور کالونی میں پرندوں کا سائیز ٹھیک رہتا ہے . اور وہ بہت ساری عام بیماریوں سے محفوظ رہتے ہے .
کالونی میں پرندے اچهے طریقے سے ورزش کر سکتے ہے جو کہ انکے جسم کے لیے بہت ضروری ہے .
جن سے پرندوں کے پٹهے اور ہڈیاں مظبوط ہوتی ہے ..
6. کالونی کا سائز ٹهیک ہونا چاہیے تاکہ پرندے اچهے طریقے سے اڑ سکےں ..
اور اگر جگہ کم ہو تو لمبائی زیادہ ہونی چاہیے . اور کالونی میں لگی سٹک لکڑی کی ہونی چاہیئے . کالونی چاہے لکڑی کی ہو یا لوہے کی .
اور کالونی میں بیهٹنے والی لکڑی کو آمنے سامنے لگایا جائے یہ بہت ہی ضروری ہے . تاکہ پرندوں کی آڑان لمبی ہو سکے .
اور کالونی میں آپ جتنے نر چهوڑے مادہ بهی اتنی ہی ہونی چاہیئے .. اور وہ جهوڑے خود اپنی مرضی سے بنا لے گے .
اور اگر آپ نے مادہ زیادہ کی تو وہ دوسروں کے انڈے باہر پهنکے گی .
اور اگر نر زیادہ کیے تو وہ میٹنگ کے وقت اکٹهے ہو جائے گے
اسی لیے میل فی میل برابر ہونی چاہیئے .
مٹکے یا بکسں لگانے کا طریقہ ..
کچهہ لوگ مٹکے یا بکس کالونی کے ایک طرف لگا دیتے ہے جو کہ غلط طریقہ ہے سب انڈوں والی مادہ ایک طرف چلی جاتی ہے اور پهر آپس میں لڑتی ہے .. مٹکے وغیرہ کالونی کے چاروں طرف ہونے چاہیئے .
دوسرا مٹکے یا بکس کا سایئز ایک جیسا ہونا چاہیئے . تاکہ پرندے جلدی سلیکٹ کر لے
اور پرندے جنگلوں میں اکٹهے رہنا اور اکٹهے اڑنا پسند کرتے ہے یہ ماحول انکو کالونی میں ملتا ہے . اور وہ اپنے آپ کو زیادہ محفوظ سمجتهے ہے
اور آپ جہاں بهی کالونی بنائے پهر انکی جگہ کو نہ بدلے اس وجہ سے پرندے بہت پریشان ہوتے ہے .
اور کالونی میں نکلے ہوئے بچے بہت جلد جهوڑے بن جاتے ہے .
