باجرے کی کاشت
کیونکہ آجکل باجرے کی کاشت کا موسم ہے تو باجرے کی کاشت پر کسانوں کو کچھ اہم معلومات ہونا ضروری ہے.
تعارف
اس فصل کو پانی بہت کم لگتے ہیں اس لئے اکثر وہ علاقہ جہاں بارشیں بہت آتی ہیں وہاں اسے پانی دینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی.
بجرے کی فصل 110سے 115دن کی فصل ہے دو یا تین پانیوں کی ضرورت ہوتی ہے Sowingسے Harvest تک.
زمین
کلراٹھی اور سیم زدہ زمینوں میں اس کی کاشت نہیں کی جاتی اور باقی تمام زمینوں میں اس کی کاشت ہو سکتی ہے.ہلکی زمینیں جن میں پانی کا نکاس بہت اچھا ہوتا ہے اس کی کاشت کیلئے بہترین سمجھی جاتی ہیں کیونکہ اس میں قدرتی طور پر زیادہ نمی برداشت کرنے کی قوت نہیں ہوتی اس لئے اس میں پانی کھڑا ہرگز نا رہنے دیں. ورنہ پودے مرجھا کر سوکنا شروع ہو جاتے ہیں.
بیج
اگر آپ چارے کیلئے کاشت کر رہے ہیں تو 6 سے 7 کلو تک بیج ڈالیں.
اگر بیج حاصل کرنے کیلئے کاشت کر رہے ہیں تو 4 سے 5 کلو بیج ڈالیں.
نوٹ ہائی بریڈ بیج مارکیٹ میں موجود ہیں زیادہ بیج کی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ہائی بریڈ بیج استعمال کر یں.
وقت کاشت
اگر چارے کیلئے لگا رہے ہیں تو اپریل سے اگست تک اس کی کاشت کی جا سکتی ہے.
اور اگر بیج حاصل کرنا ہے تو بہترین وقت جولائی کا مہینہ ہے.
نوٹ
اگر تو چارے کیلئے کاشت کر رہے ہیں تو اس میں گوارے کا ایک فیصد بیج ملا کر کاشت کریں چارہ زیادہ غزائیت دار ہوگا جانور زیادہ شوق سے کھائیں گے.
طریقہ کاشت
اگر چارے کیلئے کاشت کر رہے ہیں تو اسے چھٹا دے کر کاشت کیا جا سکتا ہے.
اگر بیج حاصل کرنے کیلئے کاشت کر رہے ہیں تو کسی صورت بھی چھٹا مت دیں اسے نالیوں کی صورت میں ڈریل سے کاشت کریں
لائین سے لائین کا فاصلہ 30سے 45سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 10 سے 15 سینٹی میٹر رکھا جاتا ہے تا کے بیج اچھا تیار ہو سکے.
بیج کاشت کرنے سے پہلے کسی فنگی سائیڈ سے بیج کو بیماریوں سے پاک کر لی دو گرام بائیومیجک بریوو کمپنی کی پروڈکٹ کو 1 کلو بیج کو لگا کر کاشت کریں یا بائیو گرین بیج کو لگا کر کاشت کریں جس سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے.
نوٹ
بیج ایک سے دو اینچ گہرا ہونا چاہیے زیادہ گہرا ڈریل نا کریں.
کھادیں
زمین کی تیاری کے وقت 1000کلو گوبر ایک ایکڑ کے حساب سے ڈال دیں اگر آسانی سے مل جائے.
5150 کلو نائٹروجن
4940 کلو فاسفورس
4620 کلو پوٹاش
نوٹ
فاسفورس اور پوٹاش زمین کی تیاری کے وقت زمین میں ڈال دیں.
اور نائٹروجن 25 کلو زمین کی تیاری کے وقت اور 25 کلو جب پودا 1 سے 2 فٹ تک کا ہو جائے تب استعمال کریں.
فصل کی کٹائی
بہتر طریقہ تو یہ ہے کے جب فصل پک جائے تو سیٹے اوپر سے کٹوا کر کسی اونچی جگہ پر رکھ دینے چاہیں تاکے بارش کی وجہ سے پانی کھڑا نا رہ سکے.
اور ایک اچھی فصل سے آپ 1200سے 1500کلو تک بیج کی پیداوار لے سکتے ہیں.