نار کا پھل اچانک چٹخ کر کھل جاتاہے۔ دانے نظر آتے ہیں۔ اور پھر پھل پر کالی پھپھوندی آجاتی ہے۔ اور پھل سڑ جاتاہے۔
وجوہات: بوران، کیلشئیم اور پوتاش کی کمی۔ تاہم غیرمنظم آبپاشی مسئلے کا سب سے بڑا سبب ہے۔
علاج: اچھی قوت مدافعت والی اقسام کی کاشت۔
پھل کے دانے کی وقت سے لیکر پھل اتارنے تک مناسب مقدار میں وقفوں وقفوں میں پانی دینا۔
2گرام فی لیٹر کے حساب سے پھل لگنے کے وقت سے اتارنے تک ہرمہینے بوران کی سپرے
کھیت میں کیلشئیم اور پوٹاش کا متوازن استعمال