Rice growth stages

چاول کی فصل کاشت سے لے کر کٹائی تک چار مراحل سے گزر کے کٹائی کے قابل ہوتی ہے.
ان مراحل کو خوراک کی ضرورت کے مطابق تقسیم کیا گیا ہے.

پہلہ مرحلہ جسے Base Stage کہا جاتا ہے جو جتنا مظبوط ہو گا اتنا ہی زیادہ فصل میں نکھار آئے گا.
ہم اس مرحلے میں زمین کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں اور زمین میں کمپوزٹ اور گرین منیورنگ کا کام کر رہے ہوتے ہیں.

پہلا مرحلہ مکمل ہوتے ہی ہم کھیت میں نرسری شیفٹ کر دیتے ہیں.
دوسرا مرحلہ اس سے بھی اہم ہوتا ہے جو ہمیں بتاتاہے کے ہم نے پہلے مرحلے میں جو جو کیا وہ کتنے فیصد درست رہا.
اس مرحلے کو ہم
Tillering Stage
کہتے ہیں اس مرحلے پر بار بار فصل کا معائنہ کریں اور پودوں کی ٹلرنگ چیک کریں کے پودا ویسے پھوٹ رہا ہے نیچے سے کے نہیں.
اگر دوسری سٹیج پر پودے کی گروتھ ٹھیک نہیں ہو رہی تو جان لیں کے آپنے زمین کی تیاری کے وقت خوراک کم دی ہے اپنی فصل میں خوراک مزید ڈالیں.
اب آپ اپنے پودوں کی Tilleringکروانے میں کامیاب ہو چکے ہیں تو آپ سمجھ لیں کے آپ 70%تک اچھی فصل لینے کے قابل ہو چکے ہیں.

اس کے بعد تیسرا مرحلہ چاول کی فصل کا Booting stageکا کہلاتا ہے جس کا انحصار پچھلے دو مراحل سے ہوتا ہے جس وقت ٹلرنک مکمل پودہ بن جاتی ہے اور سیٹا نکالنے کے قابل ہو جاتی ہے.
اس stageپر پھر ایک بار خوراک پر توجہ دیں کیونکہ اس وقت کی دی ہوئی خوراک آپکی فصل کو مزید بہتر بنا دیتی ہے.

ان کے بعد نمبر 4 سٹیج کا مرحلہ ہے جس وقت فصل کی کٹائی ہو رہی ہوتی ہے اس وقت آپ اپنے پیچھلے تین مراحل کا پھل کاٹ رہے ہوتے ہیں.
نوٹ پہلے تین مراحل ایسے مراحل ہیں جن میں چاول کی فصل کو خوراک دی جاتی ہے اور ہر مرحلہ میں کسان کے پاس وقت ہوتا ہے کےپنی فصل کو بہتر سے بہتر بنا سک