آجکل کپاس کے کاشتکار ایک بیماری کا سامنا کر رہے ہیں جس کا نام پودوں کی جڑوں کا گلنا سڑنا یا انگلش میں Root Rotہے۔
وجوہات
اس بیماری کے پھیلنے کی پہلی وجہ تو یہ ہے کے سخت گرمی میں یہ حملہ آور ہوتی ہے۔
جون سے لے کر ستمبر تک یہ حملہ جاری رہتا ہے۔
گرمی اور بارشوں کے کے موسم میں فصلوں میں پانی کھڑا رہنے س بیماری پھیلتی ہے۔
کپاس کے علاوہ 2000قسم کے پودوں میں یہ بیماری پائی جاتی۔ جن کا تنا woodyہوتا ہے۔
اس کے جراثیم جڑوں کے ساتھ ہوتے ہیں اور جیسے ہی انکو ماحول ملتا ہے یہ حملہ آور ہوتے ہیں۔2یہ ایک فنگس کی قسم ہے جس سے پودے کی جڑیں گلنا سڑنا شروع کر دیتی ہیں اور پودے مرجھا جاتے ہیں اور سوکھ جاتے ہیں۔
حل
انٹرنیشنل Levelپر اس بیماری کیلئے جو حل بتایا گیا ہے وہ کیمیکل مندرجہ زیل ہیں۔
1.Carbendazim
2.MEMC
3.Mancozeb
4.Captan
5.Thiophanate M
6.Celest
7.Kitazin
8.Carboxin
ان میں سے کوئی بھی کیمیکل آپ بتائی گئی ہدایات کے مطابق فصل پر اپپلے کر کے اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
آرگینک حل
ایک آرگینک پروڈکٹ بھی اس وقت پاکستان میں موجود ہے جو بائیو میجککے نام سے رجسٹرڈ ہے BRAVOکمپنی اسے سیل کر رہی ہے اس کے استعمال سے دیر تک آپکی فصل اس بیماری سے بچی رہے گی