Saffron uses and Profit

فوائد و منافع:
زعفران طبیعت کو فرحت بخشتی ہے۔
گردہ، مثانہ اور جگر کو قوت اور طاقت پہنچاتی ہے۔
جسم پر ہر طرح کی سوجن اور ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔
گردے اور مثانہ کو مواد سے صاف کرتی ہے۔
گردے کے درد کو دور کرتی ہے۔
آنکھ میں پانی ملا کر سلائی ڈالنے سے آنکھ کے درد اور سرخی کو دور کرتی ہے۔
روزانہ رات ایک ایک سلائی آنکھ میں ڈالنے سے نظر کو تیز کرتی ہے۔
جسم میں سردی کی وجہ سے ہونے والے درد اور پسلی کے درد میں فائدہ مند ہے۔
جسم میں اگر مادہ منویہ کم ہو تو اسے پورا کرتی ہے۔
جن خواتین کو حیض رک رک کر آتا ہو یا جن مردوں کے پیشاب میں رکاوٹ ہو اسے جاری کرتی ہے۔
اگر کسی کا پیشاب آنا رک جائے تو اس کے منہ میں اس کا ایک تار رکھ دیں، چند منٹ میں پیشاب جاری ہو جائے گا۔
آنکھ پر اگر گوہانجنی نکلی ہو تو ڈیڑھ رتی زعفران کو ۳ قطرے پانی کے ساتھ پیس کر گوہانجنی پر لگائیں، ان شاء اللہ فائدہ ہو گا۔
جس گھر میں چھپکلیاں بہت زیادہ ہوں وہاں ایک برتن میں تھوڑا سا زعفران کھلا رکھ دیں۔ چھپکلیاں بھاگ جائیں گی۔
اگر کسی مریض کو خارش نے بہت زیادہ تنگ کیا ہو تو پانی میں ۳ ماشہ زعفران گھول کر پلائیں خارش ٹھیک ہو جائے گی۔
تسہیل ولادت کے لیے ساڑھے ۴ ماشہ زعفران پلانے سے بچہ فوراً پیدا ہو جاتا ہے۔

نسخہ تسہیلِ ولادت:
زعفران، عنبر، جدوار تینوں اشیا ہم وزن لے کر دانہ ماش کے برابر گولیاں بنا لیں۔ وضع حمل سے ۲ ہفتے قبل ۴ گولیاں صبح نہار منہ اور ۳ گولیاں شام دودھ سے دیں۔ جس روز وضع حمل کی امید ہو اس روز ۵ گولیاں صبح کے وقت اکٹھی اور بعد از وضع حمل ۱۰ گولیاں دیں۔ بچہ آسانی سے پیدا ہو گا اور زچہ بھی کمزور نہ ہو گی۔

نسخہ برائے نیند:
جن لوگوں کی نیند اچاٹ ہو گئی ہو اور انہیں کسی بھی صورت نیند نہ آتی ہو، زعفران، افیون اور تج تینوں ہم وزن لے کر کل روغن میں پیس کر منہ اور چہرے پر مل دیا جائے تو فوراً نیند آ جائے گی