saffron uses

زعفران کا استعمال:

زعفران اکثر ايراني کھانوں ميں استعمال ہوتا ہے - مثلا: زرشک پلاؤ، تہ چين پلاؤ ، جوجہ کباب، سيخ کباب، برياني اور غيرہ-

زعفران کے استعمال کرنے کا طريقہ ايسا ہے کہ زعفران کو پہلے پيستے ہيں اور اس پيسے ہوئے پاؤڈر کو استعمال کرتے ہيں-

زعفران کے پاؤڈر کو ايک برتن ميں ڈال کر اس پر تھوڑا پاني ڈالتے ہيں اور اس برتن ميں موجود زعفران کو پکے ہوئے چاول کے ساتھ ميکس کرتے ہيں ، اسي طرح زعفران کا پورا رنگ نکل جاتا ہے- اس زعفران کو چاول اور باقي کھانوں ميں استعمال کرتے ہيں-

بہتر يہ ہے کہ تھوڑا سا زعفران پيس ليں کيونکہ زعفران کے پاؤڈر لمبے ٹايم ميں نہ صرف اپنے اہم خواص کو کھو ديتا ہے بلکہ اس کے رنگ اور خوشبو ميں بھي تبديلي آتي ہے-

زعفران کو ايسي جگہ ميں رکھنا چاہيے جہاں روشني اور نمي نہ ہو-

زعفران کو پلاسٹک برتنوں ميں نہيں رکھنا چاہيے ، اس کو دھاتي يا گلاس کے برتن ميں رکھتے ہيں - کيونکہ پلاسٹک کے برتن ميں زعفران کو رکھنا اس کي کوالٹي اور خوشبو گھٹ جاتي ہيں