آم کے باغات کو کورے سے بچائیں: محکمہ زراعت

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے آم کے باغبانوں کو دسمبر سے فروری تک باغات کو کورے سے بچانے کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ باغبان کورے سے بچاؤ کیلئے پودوں کی مناسب آبپاشی کریں ۔ نرسری میں آم کے پودوں کو شیشم وغیرہ کی شاخوں کے ساتھ اس طرح ڈھانپا جائے کہ پودوں پر دن کے وقت سورج کی روشنی بھی پڑتی رہے۔

Comments