جنوبی پنجاب میں سیکڑوں ایکڑ پر وادی کھجور بنانے کا منصوبہ

محکمہ زراعت پنجاب کا جنوبی پنجاب میں وادی کھجور بنانے کا منصوبہ شروع ہو گیا ہے
 اس حوالے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھجور کی کاشت کی جائے گی ۔ اعلیٰ اور معیاری کھجور درآمد کی جائے گی ۔ کھجور وادی کے قیام سے پاکستان کھجور کی بڑی مقدار برآمد کر سکے گا۔ پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار ساڑھے 5لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جس سے سالانہ 30کروڑ ڈالر زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے ۔ پاکستان میں بہتر انتظامی خدمات اور دستیاب سہولیات کے باعث برآمدی کھجور کی رقم 20کروڑ ڈالر سے بڑھ کر حالیہ ایک سال میں 30 کروڑ ڈالر تک جاپہنچی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے ۔کھجور کی برآمد کے سلسلہ میں فی الوقت مناسب سہولیات نہ ہونے سے عالمی معیار کا مقابلہ کرنا مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ۔ 

Comments