فروری میں بھنڈی توری کی کاشت

 بھنڈی توری کی کاشت
فروری میں درجہ حرارت 20سی30سینٹی گریڈ ہونے پر بھنڈی توری کی کاشت شروع کردیںکیونکہ بھنڈی توری کے لیے گرم مرطوب آب وہوا کی ضرورت ہے جبکہ بھنڈی پنجاب کے اکثر علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے لیکن اس کی زیادہ کاشت کمالیہ، ساہیوال، چشتیاں اور فیصل آباد میں ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری کیلئے ذرخیز میرا اور پانی کے بہتر نکاس والی زمین کا انتخاب کیاجائے اورکاشتکاربھنڈی توری کی بوائی کیلئے 10 سے 12 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوںنے کہاکہ بوقت بوائی نائٹروجن 25کلوگرام ، فاسفورس 35کلوگرام اور پوٹاش 25 کلو گرام کھاد فی ایکڑ استعمال کی جائے ۔علاوہ ازیں کاشتکار فصل سے جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے 3 سے 4 مرتبہ مناسب وقت پر گوڈی کریں اور اس عمل کے دوران پودوں پر مٹی چڑھائیں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

Comments