مویشیوں کی دیکھ بھال، فیملی ہیلتھ، غذائیت کے بارے میں معلومات مہیا کی جائینگی
ٹیلی نار پاکستان نے اپنی فلیگ شپ موبائل ایگری کلچر سروس ’’خوشحال زمیندار‘‘ کے ذریعے پاکستان کی کاشتکار خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں اس سہولت سے فائدہ پہنچانے کیلئے پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (پی ایل ڈی ڈی بی) کے اشتراک سے مفت آئی وی آر سروس ‘‘خوشحال آنگن’’ متعارف کرادی ہے ، اس سروس سے استفادہ کرنے کیلئے خواتین کاشتکاروں کو727251 ڈائل کرکے سروس سبسکرائب کرانا ہوگی ،جس کے ذریعے انہیں مویشیوں کی دیکھ بھال، فیملی ہیلتھ، غذائیت اور صحت و صفائی کے بارے میں معلومات مہیا کی جائیں گی، دیہی علاقوں میں خواتین ررعی شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے علاوہ گھروں میں کام کاج کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھاتی ہیں،اس وقت پنجاب میں10لاکھ کسان ٹیلی نار پاکستان کی ایگری کلچر سروس ‘‘خوشحال زمیندار’’ سے استفادہ کررہے ہیں جن میں خواتین کاشتکاروں کا تناسب 10فیصد سے زائد ہے ،ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب نے کہا کہ خوشحال زمیندار پروگرام کے اعدادوشمار کے مطابق اس سہولت سے استفادہ کرنیوالی خواتین کاشتکاروں کی تعداد حوصلہ افزاء ہے ،پنجاب کے وزیر محنت و افرادی قوت اور پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ‘‘پی ایل ڈی ڈی بی چھوٹے کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کی سی ای او سائرہ افتخار نے کہا کہ یہ ٹیلی نار پاکستان اور پی ایل ڈی ڈی بی کا ایک رجحان ساز اقدام ہے جس کی بہت ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔

Comments
Post a Comment