رواں سیزن کے دوران 5 لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائے گا

رواں سیزن کے دوران ملک بھر سے 5 لاکھ ٹن سے زائد کینو مختلف ممالک کو برآمد کرکے 34کروڑ ڈالرسے زائد کا زرمبادلہ حاصل کیاجائیگا جبکہ گزشتہ سال کے آخرتک یورپ ، روس ، یوکرین ، مشرق وسطیٰ اور ناروے وغیرہ کو 65ہزار ٹن سے زائد کینو برآمد کیا جاچکا ہے ۔ پاکستان سٹرس فروٹ ایکسپورٹر ز ایسوسی ایشن کے ترجما ن نے بتایاکہ پا کستا ن کا کنو دنیا بھر میں اپنے ذا ئقے کی وجہ سے بہت پسند کیا جا تا ہے اس لیے اس کی ما نگ میں ہر سا ل اضا فہ ہو تا جا رہا ہے ۔اس وقت مختلف علاقوں میں کینو کی فصل تیاری کے آخری مراحل میں ہے لہٰذا جنوری اور فروری کے دوران پاکستان سے کینو کی برآمد میں مزید تیزی آئے گی اور 2ماہ کے دوران کینو کی برآمد کا مقررہ ہدف مکمل کر لیا جائیگا۔

Comments