کپاس کی مجموعی پیداوار سرکاری تخمینے سے کم رہنے کا امکان

سیٹلائٹ کے ذریعے سروے نہ ہونے کے باعث کپاس سمیت تمام فصلیں متاثر
رواں سال کپاس کی مجموعی پیداوار سرکاری تخمینوں کے مقابلے میں کافی کم تاہم توقعات سے زیادہ ہونے کے روشن امکانات ہیں جبکہ روئی کی درآمد میں بھی کمی کا امکان ہے ، 
کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 16سے 31دسمبر2017ء کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 22 ہزار738بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جس سے جننگ فیکٹریوں میں پہنچنے والی بیلز کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ9ہزار ہوگئی ہے
 جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7فیصد زائد ہے ،چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ توقع ہے کہ رواں سال پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار ایک کروڑ18لاکھ بیلزتک ہونے کے امکانات ہیں جس سے روئی کی درآمد میں بھی کمی کے امکانات ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں اکثر غلط ثابت ہونے اورسیٹلائٹ کے ذریعے فصلوں کا سروے نہ ہونے کے باعث پاکستان میں کپاس سمیت تمام فصلیں منفی موسمی اثرات سے غیر معمولی متاثر ہو رہی ہیں۔

Comments