جنوبی پنجاب اور سندھ کے کاشتکاروں کی قسمت بدل جائے گی ،وفاقی وزیر سکندر بوسن اسپیشل پیکیج کا بھی اعلان کیا جائے ،ڈاکٹر یوسف ظفر کا بہاولپور میں سیمینار سے خطاب
وفاقی وزیرخوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ملک میں اسپغول کی پراسسنگ نہ ہونے کی وجہ سے زمیندار اس فصل کو زیادہ رقبے پر کاشت نہیں کر سکتے اور زمین خالی چھوڑ دیتے ہیں،ہمارے پڑوسی ملک میں جو علاقے چولستان اور تھر کے ساتھ منسلک ہیں وہاں پر یہ فصل جدید طریقوں سے اُگائی جاتی ہے اور بعد میں پراسس کر کے اسپغول کا چھلکا پوری دنیا کو سپلائی کیا جاتا ہے ، ہماری پیداوار کا ایک بڑا حصہ بھارت اسمگل کر دیا جاتا ہے ،پاکستان زرعی تحقیقا تی کونسل نے پاکستان میں پہلی دفعہ اسپغول کی مشینری ایجاد کی ہے ،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے حاصل پور، بہاولپور میں منعقدہ قومی سیمینار برائے روایتی اور جدید اسپغول مشینری کے موقع پر اسپغول مشینری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے زرعی تحقیقاتی کونسل کے انجینئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشینری کے استعمال سے جنوبی پنجاب اور سندھ کے کاشتکاروں کی قسمت بدل جائے گی اور وہ گندم لگانے کے بجائے اسپغول کی فصل سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں گے ،زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر نے وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ اسپغول کی فصل اگانے والے زمینداروں کیلئے ا سپیشل پیکیج کا بھی اعلان کیا جائے ۔

Comments
Post a Comment