ڈیری فارمنگ اور گرمی کا چیلنج


1) اس موسم میں گوبر میں موجود جراثم ائی کولائی تھن کو اسانی سے لگ جاتے ہیں اور ساڑو کا وجہ بن جاتے ہیں. اس کو سمر مسٹائٹس کہتے ہیں.
گوبر کو وقت پر ٹکانے لگانے اور تھن پر پائیوڈین لگانا اس کا بہترین حل ہے. جس گاۓ بھنس کو ساڑو لگ جاۓ اس کو ای کولائی کو ختم کرنے والا انٹی بیوٹک لگانا ہے.
‏2) چیچڑ اور چیچڑ سے لگ جانے والا یرقان اور بخار:
پہلے چیچڑ سے خلاصی ضروری ہے. اگر کسی جانور کو 106 درجے کا بخار ہو تو اس کو اکسی ٹیٹراسکلین سے علاج شروع کرے. پھر دوسرے ادویات آزمایا جاۓ. جو سارہ، بیبسیا اور ایناپلازما کو ٹھیک کرتی ہو.
تھیلریا کی صورت میں بیوٹالکس سے ہی مسلہ حل ہوگا.
‏3) گرمی اور لو کا لگنا: اس صورت حال میں جانور کو سایہ دار اور ہوا دار جگہ پر رکھنا ضروری ہے. جانور کو نہلانا اور پنکھا چلانا ضروری ہے. جانور کو گرم وقت میں تازہ صاف پانی اور صبح اور شام کے ٹھنڈے اوقات میں چارہ اور ونڈا لگانا چاہیے. خاص کر رات 9 بجے اور صبح 4 بجے. دن کے وقت چارے پر تھوڑا تھوڑا چوکر ڈالیں

Comments